ویب ڈیسک: امریکی صدر جو بائڈن اور ان کی اہلیہ نے طویل انتظارکے بعد بالاخر وائٹ ہاؤس کیلئے اپنی پالتوبلی کا انتخاب کرلیا۔
اور یہ انتخاب ہے ٹیبی نسل کی دو سالہ بلی جس کا نام ہے '' ولو''۔ خاتون اول جل بائڈن کی ولو سے پہلی ملاقات سال 2020 میں انکے آبائی گھر جو ریاست پنسلوانیا کے قصبے ولو گروو میں واقع ہے میں ہوئی تھی۔ خاتون اول جل بائڈن انتخابی مہم میں شریک تھی اور جلسے کے اسٹیج پر اچانک '' ولو'' کی ڈرامائی آمد ہوئی۔ '' ولو'' پہلی نظر میں ہی '' وہ آئی '' اس نے دیکھا'' اور وہ'' چھاگئی ''۔
ولو کوئی بہت مہنگی خاندانی نسل کی بلی نہیں بلکہ عام بلی ہے جس نے جل بائڈن کا دل جیت لیا۔ تاہم اس کو وائٹ ہاؤس آنے سے قبل سات ماہ طویل قرنطینہ کاٹنا پڑا ہے۔
خاتون اول جل بائڈن کے پریس سیکرٹری مائیکل لاروزا کا کہنا ہے کہ '' ولو'' وائٹ ہاؤس میں اپنے پسندیدہ کھلونو ں اور مٹھائیوں کے ساتھ بہت خوش ہے۔
'' ولو'' کی آمد کے بعد اب وائٹ ہاؤس میں صدر جو بائڈن کے دو پالتو جانور ہیں اس سے پہلے انہوں نےایک جرمن شیفرڈ کتا ''چیمپ'' رکھا ہوا ہے۔