شادی کیلئے  کرائی لیموزین گاڑیاں ٹریفک پولیس کے شکنجے میں،وجہ کیا بنی؟

28 Jan, 2022 | 05:09 PM

Imran Fayyaz
Read more!

(عابد چوہدری)سٹی ٹریفک پولیس کی دلہوں کو سلامی،غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگانے پر قیمتی اور پرکشش گاڑیوں کے چالان کر دیے۔

 تفصیلات کے مطابق انتہائی قیمتی اور پرکشش گاڑیوں کے چالان مال روڑ پر کئے گئے جہاں دلہنیا لینے جانے والے دلہوں کی گاڑیوں کو ٹریفک پولیس نے روک لیا،ٹریفک وارڈنز نے غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے پر دلہوں کی گاڑیوں کے چالان کئے۔

پولیس کے مطابق لاہور کی تاریخ میں پہلی بار لیموزین گاڑیوں کو بھی چالان ٹکٹ جاری ہوئے اور ایکسائز نمونہ نمبر پلیٹس نہ لگوانے تک گاڑیوں کے کاغذات واپس نہیں کئے جائیں گے۔
 

مزیدخبریں