ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سابق نائب  صدر نیشنل بنک عثمان سعید کو بدعنوانی ثابت ہونے پر چار سال قید، ایک کروڑ جرمانہ

usman saeed, ex vp nbp
کیپشن: usman saeed
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی : احتساب عدالت نے سابق نائب  صدر نیشنل بنک عثمان سعید کو بدعنوانی ثابت ہونے پر چار سال سزائے قید اور ایک کروڑ جرمانے کی سزا سنادی ۔

رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے جج عزیز اللہ کلو نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سابق نائب صدر نیشنل بنک عثمان سعید پر جرم ثابت ہوچکا ہے اس لئے انہیں چار سال سزائے قید اورایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا دی جاتی ہے جرمانہ کی رقم ملزم عثمان سعید کی زمینوں کو فروخت کرکے ادا کی جائے ۔ عدالت نے مجرم کو دس سال کے لئے نااہل بھی قراردیا ہے ۔ یادرہے نیب نے سابق نائب صدر نیشنل بنک عثمان سعید کے خلاف کروڑوں کی کرپشن کا ریفرنس فائل کیا تھا۔ عثمان سعید نے نیشنل بنک کے فارن ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ میں ایل سی کھولنے کے نام  پرائیویٹ میگا کاروباری گروپوں کے ساتھ مل کر  اربوں کا ہیر پھیر کیا تھا۔  13 میگا کاروباری گروپس کے ساتھ مل کر سرکاری خزانے کو  دو تا تین ارب کا نقصان پہنچایا گیا۔