ملک سلطان اعوان: محمدرضوان کی نیٹ پریکٹس کے دوران باؤلنگ کرتے ویڈیو سامنے آگئی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کے جوہر دکھانے کے بعد اب باؤلنگ کرتے نظر آئے، پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی کپتانی کے فرائض سرانجام دینے والے محمد رضوان نے نیٹ پریکٹس کے دوران باؤلنگ کی، اپنی آف سپن باؤلنگ کے ذریعے بیٹرز کو پریکٹس کروائی۔
گزشتہ روز پی ایس ایل کے افتتحاحی میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، محمد رضوان ناقابل شکست 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔