سٹی 42: شاہدرہ کے علاقے میں جعلی پیر محمد خالد عرف بابا خالد کی جانب سے خاتون کو باندھ کر زیادتی کرنے کے خلاف کیس پر سماعت کے مقرر،عدالت نے متاثرہ خاتون کا جرح مکمل کرلیا ۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو بیان قلمبند کروانے کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔ایڈیشنل سیشن جج شاہد جاوید نے متاثرہ خاتون کے شوہر لیاقت علی درخواست پر سماعت کریں گے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میں اپنی بیوی رانی بی بی کو دم کروانے کے لئے ملک پارک بارہ دری روڈ بابا خالد کے پاس لے کر گیا۔بابا خالد نے مجھے بوتل میں پانی لینے کے بھیج دیا اور کہاکہ بوتل آدھا پانی مسجد سے اور آدھا پانی دربار سے بھر کر لانا ہے۔میرے سے جانے بعد بابا خالد نے میری بیوی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔بابا خالد کے خلاف شاہدرہ تھانہ مقدمہ درج ہے۔عدالت جعلی پیر بابا خالد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے۔