ویب ڈیسک : پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی انکوائری کرنے والی وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ٹیم نے ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے پاکستانی بینکوں میں 2 بینک اکاؤنٹس ہیں جن میں ایک کھاتہ بینک آف پنجاب کی لاہور برانچ میں ہے جبکہ دوسرا اکاؤنٹ حبیب بینک کی کراچی برانچ میں ہے۔ایف آئی اے حکام نے فضا حسین عرف حریم شاہ کے دونوں بینک اکاؤنٹس انکوائری کی تکمیل تک منجمد کیے جانے کے لیے یہ خط لکھا ہے۔
واضح رہے حریم شاہ نے چند دن پہلے لندن پہنچ کر غیر ملکی کرنسی کے بنڈلز کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی، جس میں حریم شاہ کے پاس بھاری غیر ملکی کرنسی دیکھی جا سکتی ہے۔
#WATCH: #Pakistan's TikTok sensation #HareemShah openly confesses to money laundering and brags about using her influence as she has access to higher quarters. pic.twitter.com/m9o4fVtqkz
— Aneesa Tareen (@TareenAneesa) January 12, 2022
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا تھا کہ وہ یہ رقم پاکستان سے لے کر بیرونِ ملک گئی ہیں، ویڈیو میں پاکستانی اداروں کا تمسخر بھی اڑایا گیا تھا۔ایف آئی اے نے ویڈیو کے بعد منی لانڈرنگ قانون کے تحت انکوائری شروع کی تھی، تاہم اسی روز حریم شاہ نے اسے مذاق قرار دے دیا تھا۔