ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے سے احتیاط کرے۔ فواد چودھری

عدالت اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے سے احتیاط کرے۔ فواد چودھری
کیپشن: Fawad Chaudhry
سورس: Screen grab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدالتیں اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے سے احتیاط کریں کیونکہ عدالت نے جب بھی اختیارات سے تجاوز کیا اس کا نقصان ہوا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہر حکومت کا حق ہے کہ وہ نئے شہر آباد کرے۔ راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے پر اربوں روپے خرچ کئے جا چکے ہیں اور انشاللہ یہ منصوبہ وقت پر مکمل ہو گا اور نئے پاکستان کے خواب کی بھی تکمیل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کا اختیار عدالتوں کے پاس رہنا چاہئے اور ایگزیکٹو کا اختیار ایگزیکٹو کے پاس اور پالیمنٹ کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس کیونکہ فیصلہ حکومت نے ہی کرنا ہے عدالت نے نہیں۔ 

فواد چودھری نے کہا کہ  سینیٹ  سےسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردیں۔ سینیٹ میں حکومت نے اپنی برتری ثابت کردی اور حکومت نے سٹیٹ بینک کو سیاسی مداخلت سے آزاد کردیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن منتشر ہو چکی ہے ہمیں ڈر ہے کہ کہیں وہ اپنے ہی کپڑے نہ پھاڑ لے۔اپوزیشن اب کچھ روز تک خاموش رہے گی۔ فواد چودھری نے کہا وہ پیپلز پارٹی اور یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بل کی منظوری میں حکومت کا ساتھ دیا۔ 

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان اکیلے سب پارٹیوں کا مقابلہ کر سکتے  کیونکہ ہمارا لائحہ عمل شخصیات سے بالاتر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف آ نہیں رہے واپس لائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق کے ساتھ ان کا اتحاد بہت مضبوط ہے۔