بھارت کا پی آئی اے کو جے پور  کیلئے پرواز چلانے کی اجازت دینےسے انکار

28 Jan, 2022 | 02:44 PM

Ibrar Ahmad

  ویب ڈیسک :  بھارتی حکومت نے پی آئی اے کو جے پور  کیلئے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا،پی آئی اے نے 29 جنوری کو کراچی سے جے پور کے لیے خصوصی پرواز شیڈول کی تھی۔  

بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کو جے پور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں دی، پی آئی اے کی خصوصی پرواز کوکل ہفتہ کی صبح کراچی سے لاہور اور لاہور سے جے پورجانا تھا، پی آئی اے نے کل 29 جنوری کو کراچی سے جے پور کے لیے خصوصی پرواز شیڈول کی تھی۔  

ذرائع کے مطابق 160 یاتریوں کو پاکستان سے بھارتی شہر جے پور کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کےذریعے روانہ ہونا تھا، پاکستان ہندو کونسل کی درخواست پر پاکستان اور بھارت ہندو یاتریوں کو ایک دوسرے کے ملکوں میں مقدس مقامات کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ کراچی سے بذریعہ لاہور انڈیا کے شہر جے پور کے لیے 160 یاتریوں کے لیے پی آئی اے نے خصوصی پرواز پی کے 6270 پلان کی گئی،  پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 6270  نے بھارتی شہر جے پور کے لیے کل صبح 7 بجے روانہ ہونا تھا،  پی آئی اے کی پرواز کو بھارتی شہر جے پور کے ایئرپورٹ پر دوپہر 12 بجے لینڈ کرنا  تھامگر    بھارتی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کو پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا،

مذہبی رواداری کے تحت دونوں ملکوں کے لوگوں کو مندر اور مزارات لے جانے کے لیے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کردار ادا کر رہے ہیں،گزشتہ ماہ بھارت سے ہندو یاتریوں کو لیکر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے لاہور سے پشاور لے جایا گیا تھا،   بھارت نے پی آئی اے کی نئی دلی کے لیے پرواز کی اجازت نہیں دی تھی۔ 

 پی آئی اے حکام  نےتصدیق کی  مذہبی رواداری کے تحت خصوصی پرواز کراچی سے لاہور کے زریعے بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوکر جے پور پہنچنے کا روٹ پلان تھامگربھارتی حکومت کی طرف سے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

مزیدخبریں