اورنج ٹرین کے پلر میں میں پھنسے بلی کےبچے کوبچا لیاگیا

28 Jan, 2022 | 01:10 PM

Ibrar Ahmad

 مائدہ وحید: علی ٹاؤن اسٹیشن پر اورنج ٹرین کے پلر میں میں پھنسے بلی کےبچے کو پانچ روز بعد بحفاظت بازیاب کرلیا گیا۔ 
 رپورٹ کے مطابق  بلی کا ایک بچہ گذشتہ پانچ روز سے اورنج ٹرین کے علی ٹاؤن اسٹیشن کے چھت کے پائپ میں پھنسا ہوا  تھا جسے بالاخر آج چھٹے روز ریسکیو 1122 عملے کی سرتوڑ کوششوں کے بعد  اتار لیا گیاہے۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 کا عملہ گذشتہ رات سے وہاں  موجود تھا تاہم ہائی ٹینشن وائرز کی وجہ سے بلی کے بچے کو ریسکیو نہیں کیا جا سکا تھا۔ متعلقہ محکمے سے رابطے کے بعد ضروری اقدامات کئے اور کرین کی مدد سے بلی کے بچے کو اتار لیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 اسٹاف ک کہنا تھا کہ بلی کے بچے کی حالت ٹھیک ہے صرف بھوکا پیاسا اور خوفزدہ ہے  ۔ بلی کے بچے کو مزید چیک اپ کے بعد چھوڑ دیا جائے گا۔

مزیدخبریں