سٹی 42: پنجاب مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ نے تمام سٹیک ہولڈرذ اور عوام کی رہنمائی اور معاونت کے لیے ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا۔
پنجاب مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ نے تمام سٹیک ہولڈرذ اور عوام کی رہنمائی اور معاونت کے لیے ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا۔ ترجمان پنجاب مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ون ونڈو آپریشن کے تحت اس ہیلپ لائن کا آغاز کیا گیا ہے۔ جس سے محکمہ کے متعلق معلومات یا شکایات کے لیے عوام اب ہیلپ لائن نمبر 99030122-042 پر رابطہ کر سکتے ہیں- ہیلپ لائن پر کال کر کے شہری کانوں کی لائسنس, اور ٹھیکے حاصل کر نے متعلق معلومات لے سکتے ہیں۔ ریت سے متعلق چوری کی اطلاع بھی اس نمبر پر کال کر کے دی جا سکتی ہے۔