پنجاب پبلک سروس کمیشن پرچہ سکینڈل میں بڑی پیش رفت

28 Jan, 2021 | 08:32 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: پنجاب پبلک سروس کمیشن پرچہ سکینڈل میں بڑی پیش رفت, پبلک سروس کمیشن فل کمیشن اجلاس میں 12 امتحانات کے نتائج کو منسوخ کرنے کی منظوری۔

 
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن سجاد سلیم ہوتیانہ کی زیر صدارت اجلاس میں کئی گھنٹوں بحث کے بعد بڑا فیصلہ لیا گیا۔ پبلک سروس کمیشن نے ایجوکیشن، فزیکل ایجوکیشن ، فزکس، کیمسٹری، اکنامکس، ہسٹری اور بیالوجی کے مضامین کے لئے لیکچرار کے نتائج منسوخ کیے ۔ جبکہ گریڈ 16 کی اسسٹنٹ پولیس، گریڈ 14 کے ذیلدار، گریڈ 16 کے انسپکٹر اینٹی کرپشن،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹیگیشن اینٹی کرپشن، گریڈ 16 کے ڈپٹی اکاوئنٹنٹ کے نتائج بھی منسوخ کیے گئے۔ پبلک سروس کمیشن انتظامیہ مذکورہ امتحانات کا جائزہ لینے کے بعد دوبارہ امتحانات کا فیصلہ لے گی۔

مزیدخبریں