سٹی 42: پنجاب میں شراب کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن نے سابقہ حکومت کے ریکارڈ توڑ ڈالے ، پنجاب حکومت نے شراب کی فروخت اور نئے لائسنس کے اجراء پر 1 ارب 60 کروڑ کی آمدن حاصل کی۔
پنجاب حکومت نے شراب کی فروخت پر ٹیکس اور لائسنس فیس کی مد میں سابق حکومتوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔ پنجاب حکومت نے موجودہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ہی ایک ارب روپے کی آمدن وصول کی ۔ غیر ملکی شراب کی فروخت پر ٹیکس کی مد میں 55 کروڑ 69 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی ۔ مقامی شراب کی فروخت پر عائد ٹیکس کی مد میں 6 کروڑ 29 لاکھ روپے کی وصولی ہوئی ۔ شراب کی فروخت پر لائسنس کے اجراء اور تجدید پر 44 کروڑ روپے آمدن وصول ہوئی ۔