ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمسن بچےکالینڈ کروزر چلانے کے معاملے کا ڈراپ سین

کمسن بچےکالینڈ کروزر چلانے کے معاملے کا ڈراپ سین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ملتان کی سڑکوں پر کمسن بچے کی گاڑی چلانے کا معاملہ،  ملتان چیف ٹریفک آفیسر محمد ظفر بزدار کے نوٹس پر ٹیم کی کارروائی، پولیس تھانہ کینٹ نے گاڑی کو پکڑ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بچے کو ٹریس کرکے گاڑی کو 115 ایم وی او کے تحت بند کردیاگیا ، چیف ٹریفک آفیسر کے حکم پر دو سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں۔دوسری جانب   کم سن بچے فہد کے والد نے آئندہ بچے کو گاڑی نہ دینے کےلئے بیان حلفی جمع کرادیا ۔  بیان حلفی میں والد کی یقین دہانی کرائی کہ بچہ آئندہ گاڑی نہیں چلائے گا۔

والد مظہر عباس کا کہنا ہے کہ گاڑی لینڈ کروزر ایم این اے 4099 ہے، بیٹا فہد خان میرے علم میں لائے بغیر گاڑی لے گیاتھا، آئندہ بچے کو بالغ عمر اور ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا تک گاڑی چلانے نہیں دوں گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر  کم سن بچے کی ملتا ن کی مصروف سڑکوں پر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور صارفین نے گاڑی کو ٹریس کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer