سٹی 42:کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی، قومی ٹیم پہلی اننگزمیں378 رنزپرآؤٹ ہوئی، جنوبی افریقا کے دوسری اننگزمیں 187رنز پرچار کھلاڑی آؤٹ ہوگئے، مہمان ٹیم کو 29 رنز کی برتری حاصل ہے۔
جنوبی افریقا کی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں سنبھلے کے بعد پھرلڑکھڑاگئی، پاکستانی اسپن اٹیک نے مہمان ٹیم کو ٹف ٹائم دیا۔ پروٹیز بلے باز پہلی اننگز میں 158 رنز کے خسارے کے ساتھ میدان میں اترے تو ڈین ایلگر 29 رنز بناکر یاسر شاہ کا شکاربنے۔جس کے بعد مارکرم اور راسی وین ڈیر ڈوسین نے127رنز کی شراکت قائم کی۔
پروٹیز کچھ سنبھلے تو یاسر شاہ نے راسی وین ڈیر کو 64رنز پر چلتا کیا، ڈوپلیسیز بھی 10 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گھومتی گیند کو سمجھ نہ پائے اور ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، مارکرم 74رنز بناکر نعمان علی کی گیند پر کیچ پکڑا بیٹھے۔کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقا نے 187رنز بنائے تھے اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ تھے۔
اس سے قبل تیسرے روز کھیل کے آغاز پرپاکستان نے پہلی اننگز 308 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو حسن علی 21 اور نعمان علی 24 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ٹیل اینڈرز میں یاسر شاہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 38 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،جس کی بدولت پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 378 رنز بناکرآؤٹ ہوئی۔