خواجہ داود سلیمانی کا وزیراعلٰی کو استعفی دیکر دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج 

28 Jan, 2021 | 06:29 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: تحریک انصاف ہم خیال گروپ کے اراکین نے وزیراعلی پنجاب سے معاملات طے کرنے کی آپشن ختم کرکے وزیراعظم عمران خان سے معاملات کے حل اور لگائے گئے الزمات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا،   خواجہ داود سلیمانی نے وزیراعلٰی پنجاب کو استعفی دیکر دوبارہ الیکشن لڑنے کا بھی چیلنج دے دیا۔

گارڈن ٹاون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہم خیال گروپ کے رکن خواجہ داود سلیمانی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں وزیراعظم کے ویژن کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، زمینوں پر قبضے کیے گئے ہیں ہمارے معاملات پر وزیراعظم کمیٹی بنائیں اور پھر فیصلہ دیں کہ کونسا سچا ہے اور کون جھوٹا۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بھی اسعتفی دیں اور میں بھی استعفی دیتا ہوں عوام کے پاس جاتے ہیں معلوم ہوجائے گا کہ وہ کس کے ساتھ ہیں اور کس نے عوام کے مسائل حل کیے، خواجہ داود سلیمانی نے وزیراعلی سے ملاقات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سے نہیں ہم اب وزیراعظم سے ہی ملاقات کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 15 سے 20 اراکین ہیں اور منگل کو ہم نے اپنا اجلاس بھی بلوایا ہے مشترکہ فیصلے کریں گے، ہم خیال گروپ کے رکن سردار خرم لغاری نے سوال اٹھایا کہ کیا سارا پیسہ صرف ایک ہی حلقے کے لیے ہے پنجاب میں دوسرا کوئی حلقہ نہیں؟ ہمیں صرف لارے پر ہی رکھا جارہا ہے سارے فنڈز ڈی جی خان کے لیے ہی کیوں؟ 

سردار خرم لغاری کا کہنا تھا کہ یہاں غریب عوام کے دیئے گئے ٹیکسوں پر اقتدار کی مسند پر بیٹھے لوگ مزے کررہے ہیں اور دوسری طرف بے گھر لوگوں کے لیے کچھ نہیں کیا جارہا ہے۔

       

مزیدخبریں