کم عمر گھریلو ملازمہ تشدد سے جاں بحق

28 Jan, 2021 | 05:44 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: اقبال ٹاؤن 14 سالہ گھریلو ملازمہ تشدد سے جاں بحق، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کردی۔

لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق گھریلو ملازمہ کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ کا تعین ہوسکے گا، زیادتی سمیت دیگر پہلووں پر تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ 

مزیدخبریں