ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زیشان صفدر: سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، کئی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ تو کچھ میں کمی دیکھنے کو ملی،  دکاندار ریٹ لسٹ کے بغیر من مانی قیمتوں پر سبزیاں فروخت کرنے میں مصروف دکھائی دئیے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کی طرح اج بھی سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، اوپن مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتیں لسٹ سے مختلف دکھائی دیں، سبز مرچ 5 روپے اضافے کے بعد 187 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی، آلو ایک روپیہ کمی کے بعد ریٹ لسٹ میں 27 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 35 روپے فی کلو تک فروخت ہوئے۔

پیاز کی سرکاری قیمت 32 جبکہ مارکیٹ میں 45 تک فروخت کی گئی، ٹماٹر کی سرکاری قیمت 45 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 55 روپے فی کلو تک فروخت رہی، لہسن دیسی 275 روپے فی کلو جبکہ اوپن مارکیٹ میں 300 روپے تک فروخت کی گئی، ادرک چائنہ کاسرکاری ریٹ 265 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 280 روپے تک فروخت کی گئی۔

لیموں  64 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوا، کریلے170، مٹر 42، موگرے 87، ساگ 32، گاجر 32، چائنہ گاجر 73، بھنڈی 240، شملہ مرچ 112، پھول گوبھی 19، بند گوبھی 25، بینگن 50 روپے فی کلو تک فروخت کیے گئے۔

Shazia Bashir

Content Writer