شہباز شریف کا ہمسایہ لٹ گیا

28 Jan, 2021 | 05:17 PM

Malik Sultan Awan

 سٹی 42: پوش علاقہ ڈکیتوں کے نشانے پر، ماڈل ٹاون میں ڈاکوؤں نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ہمسائے کا گھر لوٹ لیا۔  پولیس زبانی جمع خرچ میں مصروف،  عدم تحفظ کا شکار شہری انصاف کی دہائی دینے لگے۔
شہر میں نان سٹاپ وارداتیں، پوش علاقے بھی محفوظ نہ رہے، ڈاکووں نے ماڈل ٹاؤن پر نظریں جما لیں۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ہمسائے ڈاکٹر عرفان کے گھر لوٹ مار،  ڈاکو اٹھائیس لاکھ نقدی  ایک سو پچیس تولے سونا،   گیارہ موبائل فون اور گھر میں کھڑی گاڑی بھی لے اڑے۔

چند روز پہلے بھی اکیلے ڈاکو نے ماڈل ٹاؤن میں ہارون نامی شہری کے گھر سے ایک کروڑ چھہتر لاکھ روپے سے زائد کی واردات کی ۔ ایک اور واردات میں امجد نامی شہری کو چالیس لاکھ مالیت کی نقدی و زیورات سے ہاتھ دھونا پڑے۔ شہریوں کا کہنا ہے پولیس زبانی جمع خرچ سے باہر نکلے اور جرائم پیشہ عناصر کو کٹہرے میں لائے۔
پولیس نے کرائم سین سے شواہد اکٹھے کرکے جلد ملزمان کی گرفتاری کا دعوی کیا ہے، پولیس کے دعوے اپنی جگہ لیکن ابھی گزشتہ وارداتوں میں ملوث ملزمان کا بھی تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا، بڑھتی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں