سٹی 42:معروف اداکارہ ، ماڈل و گلوکارہ حرانی مانی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر کے ساتھ اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا۔
حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کا معصومانہ چہرہ بہت پرکشش دکھائی دے رہا ہے۔
اپنے فوٹو کے ساتھ عنوان میں انھوں نے میک اپ آرٹسٹ ساجد وہاب کو ٹیگ کیا اور کہا کہ کمال آپ کے میک اپ کا ہے ویسے۔ ساجد وہاب نے اس تبصرے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کمال تو آپ ہیں، بلکہ ٹیلنٹ کا خزانہ ہیں۔
خیال رہے اداکارہ حرا مانی اور عفان وحید نجی چینل پر نشر کیے جانے والے دو بلاک بسٹر ڈراموں ’ دو بول‘ اور ’ غلطی‘ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں، یہ دونوں اداکار ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں جبکہ ناظرین کی جانب سے بھی ان دونوں کی ٹی وی جوڑی کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔
یاد رہے 31 سالہ حرا مانی نے اداکاری کا آغاز سال 2013 میں ایک پروجیکٹ ’تیری میری کہانی‘ سے کیا تھا۔ وہ اس کے بعد ’ یقین کا سفر، دل موم کا دیا، آنگن، بندش جیسے ڈراموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔
اس کے علاوہ حرا مانی نے کامیابی کے ریکارڈ بنانے والے ڈرامے ’ میرے پاس تم ہو‘ میں بھی اداکاری کی تھی۔