نشتر پارک(رانا آزر) محکمہ کھیل پنجاب کا صوبہ کی ہر تحصیل میں سپورٹس کمپلیکس بنانے کا فیصلہ کیا ہے،یہ سپورٹس کمپلیکس ان تحصیلوں میں بنائے جائیں گے جہاں کھیلوں کا کوئی انفراسٹرکچر موجود نہیں ہے۔
سپورٹس بورڈ پنجاب کے مطابق مجموعی طور پر صوبہ بھر کی 40 تحصیلوں میں سپورٹس کمپلیکس نہیں ہیں اورپہلے مرحلہ میں ان علاقوں کا ترجیح دی جائیگی جہاں کھیلوں کا کوئی انفراسٹرکچر نہیں ہے۔محکمہ کھیل کی جانب سے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ آفیسرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ آفیسرز علاقوں میں جگہ کی نشاندہی کروائیں گیں،سپورٹس افسران کو محکمہ ریونیو کی مشاورت سے زمینوں کی فراہمی کو جلد یقینی بنانے کی ہدایات گئی ہے۔
سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اس بار ان اضلاع اور تحصیلوں کو فوکس کیا جائے گا جہاں کھیلوں کے انفراسٹرکچر نہ ہونے کے برابر ہے اور زمین کی فراہمی متعلقہ علاقہ کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی۔