ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری افسروں کی چھٹیاں منسوخ، نوٹیفکیشن جاری

سرکاری افسروں کی چھٹیاں منسوخ، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: لیسکو نے اربوں روپے کے نادہندگان کیخلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا، افسران و ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو نے افسران وملازمین کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ کمپنی نے نادہندگان سے اربوں کی ریکوری کیلئے چھٹیاں منسوخ کیں۔ زیر التواء صنعتی صارفین، ٹیوب ویلز کے کنکشن لگانے، زیر التوا بلنگ اور میٹریل معاملات بھی حل کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ ڈائریکٹر کسٹمر سروسز بشیر احمد نے چھٹیاں منسوخ کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

دوسری جانب شہر میں سوئی گیس کے بلوں کی تقسیم کا معاملہ سنگین ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے سوئی ناردرن گیس کمپنی نے بلوں کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایس این جی پی ایل نے بلوں کی تقسیم کا معاہدہ تین کمپنیوں کیساتھ کیا، کمپنی نے کم سے کم ریٹ پر بلوں کی تقسیم کا معاہدہ کیا تاہم ریٹ کم ہونے پر ٹھیکیدار شہر میں بلوں کی تقسیم نہ کرسکے۔

بلوں کی تقسیم نہ ہونے سے کمپنی کی ریکوری جبکہ صارفین کو بلوں کی ادائیگی مین مشکلات کا سامنا ہے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے بلوں پر عائد سرچارجز عارضی طور پر ختم کر دیئے ہیں اور صارفین کو مقررہ تاریخ میں توسیع کی سہولت دے دی گئی ہے۔ صارفین کسٹمر سروسز سینٹرز سے مقررہ تاریخ میں توسیع کروا سکتے ہیں۔