ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں موجود پبلک ٹرانسپورٹ سہولت کم خطرہ زیادہ

شہر میں موجود پبلک ٹرانسپورٹ سہولت کم خطرہ زیادہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: شہر میں موجود پبلک ٹرانسپورٹ سہولت کم خطرہ زیادہ، بندیال بسوں کی حالت خستہ، نہ مینٹیننس سرٹیفیکیٹ، نہ چیکنگ کے لیے کوئی موجود، محکمہ ٹرانسپورٹ کسی بڑے سانحے کا منتظر۔

 تفصیلات کے مطابق  شہر میں مختلف روٹس پر چلنے والی بندیال کی بسوں کی حالت خستہ، محکمہ ٹرانسپورٹ کسی بڑے سانحے منتظر، بسوں کا مینٹیننس سرٹیفیکیٹ بھی سوالیہ نشان، سڑک پر لانے سے قبل مینٹیننس سرٹیفیکیٹ ضروری مگر موجودہ بسوں کی حالت بتاتی ہے کہ ان کا مینٹیننس سرٹیفیکیٹ کبھی کسی نے چیک کیا اور نہ ہی موجود ہے۔

 ٹھوکر، گرین ٹاؤن، ٹاؤنشپ، چونگی امرسدھو، کوٹ لکھ پت، کاہنہ روٹ پر چلنے والی بندیال بسیں شہریوں کی جان و مال کے لیے بڑا خطرہ ہیں، بسوں میں نہ سیٹیں، نہ شیشے، نہ ہنگامی اخراج کے لیے دروازے، چھتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار جبکہ داخلی و خارجی دروازے بھی غائب ہیں۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ یا تو ان بسوں کی حالت کو بہتر کیا جائے یا بند کر دیا جائے، سڑکوں پر خستہ ہائی سپیڈ میں دوڑتی بسیں خطرے کی گھنٹیاں بجا رہی ہیں۔

       

Shazia Bashir

Content Writer