کتا کاٹنے پر علاج کیلئے کہاں جائیں؟ لاہوری پریشان

28 Jan, 2021 | 02:31 PM

Arslan Sheikh

فاران یامین: شہر کا واحد ڈاگ بائٹ سنٹر ایک سال سے بطور کورونا لیبارٹری استعمال ہونے لگا، متبادل انتظام نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں روزانہ 250 کے قریب کتے کاٹنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ شہر کا واحد ڈاگ بائیٹ سنٹر بطور ایچ ٹی وی سٹور استعمال کیا جارہا ہے، مگر محکمہ صحت متبادل انتظام کرنے میں قاصر ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کتے کاٹنے کی ویکسین بھی ہسپتالوں میں دستیاب نہیں۔

شہری ریبیز ویکسی نیشن لگوانے کے لئے ڈاگ بائٹ سنٹر کا رخ کرتے ہیں مگر انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جہاں شہر میں کتے کاٹنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں، وہیں ڈاگ بائٹ سنٹر کی بندش سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

ادھر شاہدرہ ٹاٶن میں چار سالہ احسن نامی بچے کو آوارہ کتے نے بری طرح سے کاٹ لیا،کتے کے کاٹنے سےبچے کے سر پر شدید زخم آئے، چیخ و پکار سن کر والدین نے بچے کو بچایا۔

کتے کے کاٹنے سےبچے کے ہاتھ اور پاٶں پر شدید زخم آئے۔ زخمی بچے کو میو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔ شاہدرہ بھر میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے متعدد بچے زخمی ہو چکے ہیں جس پر شہریوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

مزیدخبریں