ڈی سی لاہور نے گورننگ باڈی کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے

28 Jan, 2021 | 12:32 PM

Azhar Thiraj

درنایاب : ایل ڈی اے کی 15 شاہراہوں کو ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کے دائرہ کار میں لینے کا معاملہ،گورننگ باڈی نے معاملہ اعلی سطح پر اُٹھایا تو ڈی سی لاہور نے از خود متنازع نوٹیفکیشن معطل کردیا ۔


ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نےانتظامی بنیادوں کوجوازبناکراپنا حکم نامہ معطل کردیا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اےکےاختلاف کے باوجود ڈی سی نےبطورچئیرمین کمیٹی متنازعہ آرڈرجاری کیاتھا۔ ایل ڈی اےگورننگ باڈی نےڈی جی کو نوٹیفکیشن پر اختلافی نوٹ لکھنے کی ہدایت کی تھی۔ ایل ڈی اےگورننگ باڈی نے ڈی سی کے آڑدر پر عملدرآمد نہ کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔ ایم ایم عالم روڈ، گلبرگ، جوہر ٹاون، رائیونڈ روڈ سمیت اہم شاہراہوں کو ازخود ایچ ایل ڈی سی میں شامل کرلیا گیاتھاجس کےبعدایل ڈی اے کی مذکورہ شاہراہوں پر نقشہ پاس کرنےکی اتھارٹی لےلی گئی تھی، تاہم نوٹیفکیشن کی معطلی سےایل ڈی اےکی پہلی والی حیثیت برقرار ہوگئی ہے۔

یاد رہے وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کی زیر صدارت گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سعدیہ سہیل رانا، میجر ریٹائرڈ برہان اور عامر قریشی سمیت تمام ممبران شریک ہوئے۔ اس موقع پر ایل ڈی اے کے ہاﺅسنگ ونگ کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سٹیٹ مینجمنٹ اور لینڈ ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹس کو یکجا کردیا گیا۔ 


اجلاس میں بینک آف پنجاب کی طرف سے مہیا کی جانے والی رقوم رکھنے کے لئے خصوصی ایسکرو اکاﺅنٹ کھولنے اور اسے آپریٹ کرنے کے لئے ریگولیشنز کی منظوری دی گئی۔ شہر میں ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹس شروع کرنے کیلئے کمرشلائزیشن فیس کی وصولی کے عوض اراضی کے استعمال میں تبدیلی کی اجازت بھی دے دی گئی۔

 ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ 88 کنال 14 مرلے اراضی پر ڈیفنس روڈ پر جبکہ دوسرا 101 کنال 18 مرلے اراضی پر رائے ونڈ روڈ پر شروع کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی الاٹمنٹ کے طریقہ کار، قیمت، اہلیت کے معیار اور شرائط وضوابط کی منظوری کابینہ سے لینے کے علاوہ دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔

مزیدخبریں