ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے پیش نظر لگنے والی پابندیاں ختم

کورونا کے پیش نظر لگنے والی پابندیاں ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جا ری نو ٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رات دس بجے تک ہوٹلوں کے باہر بیٹھ کر کھانا کھانے پر لگائی جانے والی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق  دیگر ایس او پیز میں28 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے۔این سی او سی کے ہونے والے اجلاس میں ہر شہری کے ماسک پہننے کی سخت پابندی کو اسی طریقے سے برقرار رکھا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ ملک بھر میں مذکورہ پابندی تین نومبر2020 سے نافذالعمل ہے۔ اسی طرح سے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں آدھے اسٹاف کے گھر سے کام کرنے کے فیصلے کو بھی اس اجلاس میں بحال رکھا گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق جن علاقوں میں کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے لاک ڈائون لگائے گئے ہیں وہ بھی اسی طرح برقرار رہیں گے۔اس کے علاوہ ہر طرح کی کمرشل مارکیٹوں کو رات دس بجے تک بند کرنے کے احکامات پر اسی طرح عمل درآمد ہوگا۔ اسی شق میں صرف ریستورانوں کے باہر بیٹھ کر دس بجے تک کھانا کھانے کی پابندی ختم کی گئی ہے۔ تفریحی پارکس کو شام چھ بجے بند کرنے کی پابندی کو بھی برقرار رکھا ہے۔اسی طرح شادی ہالز کے اندر تقریبات کرنے، بڑے پیمانے پر اجتماع کرنے اور ریستورانوں کے اندر بیٹھ کر کھانا کھانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer