شہر میں چوری، ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا

28 Jan, 2020 | 10:14 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) جوہر ٹاؤن کے علاقے ریونیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں کریانہ سٹور پر چوری کی واردات، واردات کی سی سی ٹی وی کی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے ریونیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں چور کریانہ سٹور کا صفایا کر گئے۔ سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 چور دکان سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے نقدی، کالنگ کارڈز و دیگر سامان لے گئے۔ متاثرہ شہری نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ مال برآمد کروایا جائے۔          

دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ابھی تک کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔

مزیدخبریں