عہدے سے دستبردار،افشاں لطیف سرکاری گھر پر قابض

28 Jan, 2020 | 07:19 PM

M .SAJID .KHAN

(ریحان گل)سوشل ویلفئیر کے زیر انتظام ادارہ کاشانہ کی افشاں لطیف دو ماہ سے غیر قانونی طور پر سرکاری گھر پر قابض ہیں جس پر افشاں لطیف کو گھر خالی کرنے کا دوسرا نوٹس جاری کردیا گیا۔

سابق سپرٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف کو دو ماہ قبل عہدے سے معطل کردیا گیا تھا،ان کی جگہ سمعیہ اعجاز کو سپرٹنڈنٹ تعینات کیا گیا ہے، لیکن افشاں لطیف کی جانب سے تاحال کاشانہ میں موجود سرکاری گھر خالی نہیں کیا گیا، جس پر محکمہ سوشل ویلفئیر نے انہیں گھر خالی کرنے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افشاں لطیف کے قبضے کے باعث نو تعینات سپرٹنڈنٹ کے پاس گھر نہیں ہے جس کی بناء پر انہوں نے محکمے سے طبی بنیادوں پر چھٹیاں لے لی ہیں۔

مزیدخبریں