آئی جی پنجاب نے سپیکر کو بڑی پیشکش کردی

28 Jan, 2020 | 05:29 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے ڈپٹی سپیکر کے معاملے پر سپیکر کو ہر طرح کی تحقیات کی پیشکش کردی، خصوصی کمیٹی کے سامنے آئی جی کا کہنا تھا کہ سپیکر اسمبلی جس طرح چاہے تحقیات کروا لیں جس پر ذمے داری عائد ہوگی اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ پر آئی جی شعیب دستگیر پنجاب اسمبلی میں خصوصی کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے۔ سپیکر چوہدری پرویز الہیٰ کی سربراہی میں وزیر قانون راجہ بشارت ملک ندیم کامران اور ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری اجلاس میں شریک ہوئے۔ ڈپٹی سپیکر کی پولیس کے خلاف تحریک استحقاق کا جائزہ لیا گیا۔

آئی جی نے اس معاملے پر سپیکر پنجاب اسمبلی کو کہا کہ آپ جو بھی تحقیات کروانا چاہتے ہیں ہم حاضر ہیں تحقیقات کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں