ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی منسوخ

 اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر  کی نیلامی کا معاملہ لٹک گیا، 4 کنال 17 مرلےکے بنگلے کا کوئی خریدار تو نہ آیا مگر آخر میں حکم امتناعی ضرور آ گیا۔

ڈی سی کی طرف سے پانچ رکنی نیلامی کمیٹی کے چیئرمین اے ڈی سی فنانس انور بریال، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا، ڈائریکٹر اسٹیٹ محمد اسلم سمیت دیگر ممبران نے نیلامی کے طریقہ کار کے مطابق تین بار صدا بلند کی۔

جب نیلامی کیلئے کوئی نہ آیا تو وہاں پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پرسنل سٹاف افسر مسعود رضوی پہنچ گئے اور انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے ملنے والا کوٹھی نیلام نہیں ہو سکتی حکم امتناعی اسسٹنٹ کمشنر ذیشان نصراللہ رانجھا کو جمع کروایا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انور بریال کا کہنا ہے کہ ابھی فی الحال یہ دو کاغذ کے ٹکڑے جمع کروائے گئے ہیں جب تک انکو پروسیڈ نہیں کر لیتے کچھ نہیں کہہ سکتے، البتہ آج نیلامی پر کوئی بھی خریدار نہیں آیا اس لئے نیلامی منسوخ کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایچ بلاک گلبرگ تھری میں واقع جائیداد ہاؤس نمبر 7 کو نیلام کرنے کا اشتہار دیا ہوا تھا، 12 کمروں پر مشتمل 4 کنال 17 مرلے کی کوٹھی کی سرکاری بولی 18 کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر ہے، کامیاب بولی دہندہ کو 25 فیصد 92 لاکھ 50 ہزار رقم فوری جمع کروانا ہو گی، باقی رقم سات یوم کے اندر اندر جمع کروانا ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کا کہنا ہے کہ نیلامی کیلئے آج کوئی نہیں آیا جبکہ عدالت کے حکم امتناعی موصول ہونے پر اس کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer