(قذافی بٹ) صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ کسی کو ذمے دار ٹھہرانےکیلئےدوسرےکاموقف سننا ضروری ہوتا ہے، پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے فیصلے پر عملدرآمد ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےوزیرقانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کا اسمبلی میں طلب کیا جانا معمول کی کارروائی ہے،محکموں کے سیکرٹری معمول کے مطابق یہاں آتے ہیں، اگر ڈپٹی سپیکر کا استحقاق مجروح ہوا تو جو پارلیمنٹ ہاؤس کا فیصلہ ہوگا اس پر عمل کروایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو ذمے دار ٹھہرانےکیلئےموقف سننا ضروری ہوتا ہے،دوسری پارٹی کا موقف سننا بھی ضروری ہے، پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے جو فیصلہ کر ے گا اس پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔