ضلعی انتظامیہ ناکام، آوارہ کتوں کےشہریوں پر وار جاری

28 Jan, 2020 | 03:29 PM

وقار نیازی

(زاہد چودھری) آوارہ کتوں کی بھرمار ، ضلعی انتظامیہ لاچار ،  کتوں کے وار سے شہری نڈھال، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 18 افراد آوارہ کتوں کا شکار ہوگئے۔ 

بارش کے باوجود آوارہ کتوں کی بھرمار شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی،  ضلعی انتظامیہ کی  آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم تاحال بدترین ناکامی سے دوچار ہے اور شہریوں کیلئے آوارہ گھومتے کتوں کے غول وبال جان بنے ہوئے ہیں. گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 18 افراد آوارہ کتوں کا شکار ہوگئے۔متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے  آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے موثر کارروائی نہیں ہورہی.

رواں ماہ کے دوران  آوارہ کتوں کے کاٹنے کے مجموعی کیسز کی تعداد 1534 تک پہنچ گئی ہے.

مزیدخبریں