(بسام سلطا) کرونا وائرس جیسی درآمدی بیماریاں سنگین خطرے کا باعث بن رہی ہیں، وائرس پر قابو پانے کیلئے آگاہی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ہیلتھ کےزیرنگرانی مواصلاتی بیماریوں پر قابو پانے کے لئےاجلاس ہوا، اجلاس میں تمام مواصلاتی بیماریوں کےحوالےسےپروگرام شروع کرنےپرتبادلہ خیال کیا گیا، کرونا، ڈینگی ، ملیریا،کانگووائرس اوردیگرسراٹھاتی بیماریوں کی روک تھام پرکام ہوگا، پروگرام میں عالمی ادارہ صحت اورپی آئی ٹی بی بھی تعاون فراہم کرے گا۔