(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور فلاحی کاموں میں پیش پیش ہیں،عوام کی فلاح وبہبود کے لیے سوشل ویلفیئرکمیٹی بنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سےبنائی گئی سوشل ویلفیئرکمیٹی مستحق افراد کی بحالی کے لیے کام کرے گی،کمیٹی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سےتعلق رکھنےوالےافراد کو شامل کیا گیا ہے،کمیٹی بےروزگار افراد کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنےکے لیے بھی مدد فراہم کرے گی،کمیٹی کوفلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کےعمل میں بھی شریک کیا جائےگا۔
سوشل ویلفیئرکمیٹی غریب اورمستحق خاندانوں کے بچوں کی شادیاں کا بھی اہتمام کرے گی، شادیوں کےلیے50 ہزار کاجہیز پیکج اوردولہا دلہن کو 5 ہزارسلامی دی جائےگی،کمیٹی پہلے مرحلے میں 50 اجتماعی شادیوں کا اہتمام کرے گی،2 0 رکنی کمیٹی کا گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
کمیٹی کےکنونیئرمیاں سعید ڈیرہ والا جبکہ ناصر بشیر سیکرٹری جنرل ہونگے،، پنجاب اسمبلی کےرکن ہارون گل اور بادشاہی مسجد کےخطیب مولانا عبدالخبیرآزاد کمیٹی کے رکن ہونگے،فرخ نواز چغتائی،جاوید آفریدی،ساجد منہاس اورچودھری جمیل کمیٹی کےممبرز ہونگے۔
حبیب کنول،عرفان کھوکھر،افتخار بشیر،جاوید ملک،محمد سعد،شاہ رخ جمیل،ذوالفقار احمد،میاں شوکت،عرفان اقبال شیخ،انور گیلانی،مس فرح اورانصار فاروق چودھری بھی کمیٹی کےرکن مقررکیےگئےہیں۔