ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے سکول کونسل موبلائزیشن سٹرٹیجی متعارف

تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے سکول کونسل موبلائزیشن سٹرٹیجی متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) محکمہ تعلیم نےسرکاری سکولوں میں معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے سکول کونسل موبلائزیشن سٹرٹیجی متعارف کرادی، سکول کونسل میں پہلی بار اے ای اوز کے ساتھ اساتذہ، کمیونٹی اور والدین کو بطورممبر شامل کیا جائے گا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے سکولوں کے معیار تعلیم میں بہتری کیلئے سکول کونسل موبلائزیشن سٹرٹیجی متعارف کرادی، سکول کونسل میں پہلی بار اے ای اوز کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دیگر ممبران میں اساتذہ، کمیونٹی ممبر اور والدین شامل ہونگے۔

مذکورہ فیصلے سے صرف سرکاری سکولوں کا معیار تعلیم بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے نجی سکولوں میں ایجوکیشن اتھارٹیز سکول کونسل قائم کرنے میں ناکام رہی ہیں، جبکہ پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پہلے سے سکول کونسل کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer