کیا نور نے پانچویں شادی دوبارہ عون چودھری سے کرلی؟

28 Jan, 2020 | 01:09 PM

وقار نیازی

(سٹی42) پاکستان کی سابق معروف ادکارہ نور نے سابق شوہر عون چودھری کو اپنا ہیرو قرار دیا۔ 

شوبز سے کنارہ کشی کرنے والی اداکارہ نور بخاری نے حال میں  سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے قریبی ساتھی اور اپنے سابق شوہر عون چودھری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ہوئے لکھا کہ ’’میرا ہیرو‘‘۔

کچھ دن پہلے قیاس آرئیاں کی جارہی تھیں کہ نور نخاری نے پانچویں شادی کرلی ہے لیکن نور نے اس بات کی تردید کی تھی ۔ 

دوسری جانب اداکارہ نور اور عون چودھری کی شادی کے بارے میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے انسٹاگرام پر پوسٹ لگاتے ہوئے لکھا کہ نور نے اپنی بیٹی کی خاطر عون چودھری سے دوبارہ شادی کافیصلہ کرلیا ہے۔ عظیم عورت، قدر مزید بڑھ گئی اور عون بھائی کو تو جانتے ہی ہوں گے آپ‘۔

واضح رہے کہ نور بخاری کی پہلی   شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی۔دوسری شادی 2010 میں ہی فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ زیادہ دیر تک نہ چل سکی۔  تیسری شادی عون چوہدری سے 2012 میں کی تھی لیکن وہ بھی صرف کچھ ماہ ہی چل سکی، عون سے ان کی بیٹی فاطمہ بھی ہے۔ولی حامد خان سے 2015 میں نور بخاری نے چوتھی شادی کی۔ 2017 میں نور بخاری نے عدالت کے ذریعے ولی حامد خان سے خلع لے لی۔

مزیدخبریں