(زین مدنی) نئی پنجابی فلم بشیرا گجر کے گانے کی ریکارڈنگ بھٹی سٹوڈیو میں مکمل ہوگئی، فلم کے ہدایتکار مسعود بٹ ہیں اور فلم کی عکس بندی جلد ہی شروع ہوگی۔
ہدایتکار مسعود بٹ کی نئی پنجابی فلم بشیرا گجر کےگانے کی ریکارڈنگ بھٹی سٹوڈیو اقبال ٹاؤن میں کی گئی جس کو گلوکارہ نصیبو لعل نے گایا جبکہ موسیقی طافو خان نے ترتیب دی۔
گانے کی صدابندی خرم بھٹی نے کی جبکہ گانے کے حوالے سے خود شاعرالطاف باجوہ، گلوکارہ نصیبو لعل اور فلم کی ہیروئن ماہا بٹ کا کہنا تھا کہ فلم کی موسیقی سب کو پسند آئے گی۔
موسیقار طافو خان کا کہنا تھا کہ یہ گانا بھی نصیبو لعل کے گائے ہوئے سابقہ گانوں کی طرح مقبول ہوگا۔
فلم کے ہدایتکارمسعود بٹ اور فلمساز پپو گجر ہیں اور فلم کی عکس بندی آئندہ ماہ سے شروع ہوگی جس میں اداکار معمر رانا مرکزی کردار ادا کریں گے۔