(سٹی42) شہرمیں برائلرکی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں کمی، مرغی کا گوشت 8 روپے کمی کے بعد 247 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔
شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں کمی دیکھی گئی، زندہ مرغی 6 روپے کمی کے بعد 170روپے جبکہ مرغی کا گوشت 8 روپے کمی کے بعد 247 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ شہر میں فارمی انڈے ایک سو چودہ روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی کروائے تاکہ عام شہری مہنگائی کے اس دور میں مرغی کا گوشت کھا سکیں۔