بنگالی ٹائیگرز وطن واپس روانہ

28 Jan, 2020 | 09:26 AM

Sughra Afzal
Read more!

(حسن خالد) لاہور میں ٹی 20 سیریز کھیلنے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اپنے وطن واپس روانہ ہوگئی، ٹیم کو سخت سکیورٹی حصار میں ائیرپورٹ لے جایا گیا، پاکستانی شاہینوں نے 2/0 کے مقابلے میں سیریز اپنے نام کی۔

پاکستان کے دورے پر آئی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے کے بعد واپس اپنے وطن روانہ ہوگئی، ٹیم کو پیر کی رات سخت سکیورٹی حصار میں پی سی ہوٹل سے ائیرپورٹ لے جایا گیا جہاں سے خصوصی طیارے کے ذریعے بنگالی ٹائیگرز ڈھاکہ روانہ ہوئے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا، بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز میں پاکستانی شاہینوں نے پہلے دو میچز جیت کر سیریز اپنے نام کر لی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان  ٹی 20، ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز تین مرحلوں پر مشتمل ہے جس کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوتے ہی بنگلہ دیش ٹیم واپس روانہ ہوئی ہے۔

بنگلہ دیش اور پاکستان کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 7 فروری کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ون ڈے میچ 3 اپریل جبکہ 5 اپریل کو ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں