( فہد علی ) میو ہسپتال میں بیٹے کے علاج کیلئے آئی خاتون کو ہسپتال کے سکیورٹی گارڈ اور وارڈ اٹینڈنٹ نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم تاحال فرار ہے۔
پولیس کے مطابق دو روز قبل آمنہ بی بی کی مدعیت میں گوالمنڈی پولیس سٹیشن میں میو ہسپتال کے تین ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، آمنہ بی بی کا کہنا تھا کہ بیٹے کی طبیعت خراب ہونے کے باعث اسے میو ہسپتال میں داخل کرایا تھا اور خود بھی ساتھ ہی موجود تھی، میوہسپتال کے وارڈ اٹینڈنٹ شاہد بٹ کی جانب سے اپنے کمرے میں بلایا گیا، جب وہاں پہنچی تو شاہد بٹ نے کمرے کا دروازہ بند کردیا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکیا ں بھی دیں۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہد بٹ اور میو ہسپتال سکیورٹی کے سپروائزر عاشق کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا تھا کہ ایک ملزم تاحال فرار ہے، اسے بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔