میٹروپولیٹن کارپوریشن کا 25 واں ہاؤس اجلاس 31 جنوری کو طلب

28 Jan, 2019 | 09:09 PM

Arslan Sheikh

( راؤ دلشاد ) اجلاس کے ایجنڈے پر سانحہ ساہیوال کی مذمتی قرارداد سمیت مفاد عامہ سے متعلق 15 قراردادیں شامل ہیں جبکہ 5ویں قرارداد میں سپیکر میٹروپولیٹن کارپوریشن کیلئے ڈپٹی میئر بلال چودھری کو نامزد کیا جائے گا۔

اجلاس بلانے کی باقاعدہ منظوری چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے دیدی ہے۔ چیئرمین رانا ذیشان ٹیپو اور ملک محمد ذیشان سانحہ ساہیوال پر مذمتی قرارداد پیش کرتے ہوئے ذمہ داروں کو سرعام پھانسی کا مطالبہ کریں گے جبکہ سینئر ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی پولیس کے چیئرمینز کے گھروں پر چھاپوں اور بلدیاتی نمائندوں کی تذلیل کے خلاف قرارداد جمع کرائیں گے۔

چیئرمین اشتیاق جیمز کی یوحنا آباد میں صفائی کی ناقص صورتحال پر قرارداد زیربحث آئےگی۔ چیئرمین لیاقت علی کھرل پیدائش، نکاح نامہ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے قانون میں ترمیم کی قرارداد جمع کرائیں گے۔ رائےونڈ ڈسپوزل اسٹیشن کے سٹیل سٹرکچر اور سندر روڈ پر قبرستان کی چار دیواری کی تعمیر کی منظوری بھی لی جائےگی۔

چیئرمین عظمت چودھری کی پولیو اور ڈینگی ورکرز کی یونین کونسلز کی سطح پر برابر تقسیم کی قرارداد بھی شامل ہوگی۔ چیئرمین چودھری یونس کی یونین 186 میں فلٹریشن پلانٹس کی مرمت و بحالی اورزیرِ تعمیر سکیموں کی جلد تکمیل کی قرارداد بھی شامل ہوگی۔

مزیدخبریں