(زین مدنی) بھارتی فلم ٹوٹل دھمال بھی شہر لاہور سمیت ملک بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی، ڈسٹری بیوشن کلب نے فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق حاصل کر لئے۔
معروف فلم ڈسٹری بیوشن کمپنی ڈسٹری بیوشن کلب نے بھارتی کامیڈی فلم ٹوٹل دھمال کو ریلیز کرنے کے حقوق حاصل کر لئے ہیں، فلم بائیس فروری کو شہر لاہور سمیت ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
جس کی سٹار کاسٹ میں اداکار اجے دیوگن، ارشد وارثی ،انیل کپور اور مادھوری ڈکشت شامل ہیں، اور فلم شہر کے تیس سے زائد سینما گھروں میں ریلیز ہوگی، ڈسٹری بیوشن کلب انتظامیہ کے مطابق فلم کو ریلیز کرنے سے قبل اس کا پریمئر شو بھی کیا جائے گا۔