(سٹی42) خواتین کوجنسی طور پر ہراساں کرنےکےواقعات میں اضافہ ہونے لگا، لیگی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری نےقرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات میں روزبہ روز اضافہ ہورہاہے، پولیس اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے کئی افراد کو اس جرم کی پاداش میں سزائیں ہوچکی ہیں، مگر خواتین پھر بھی ان اوباش افراد سے محفوط نہیں، لیگی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ زاہدبخاری نے خواتین کے حقوق تحفظ کو مدنظر رکھتے ہو ئے قرار داد جمع کرائی ہے۔
قرارداد کے متن میں کہاگیاکہ ستمبر2018سے دسمبر 2018تک 998خواتین کو ہراساں کیا گیا،سوشل میڈیاپرخواتین کوجنسی طورپرہراساں کر نےکےواقعات ہورہے ہیں،جنسی طورپرہراسگی کاشکارہونیوالی خواتین میں زیادہ طالبات،سیاست،شوبز،تعلیمی اداروں ،کام کرنے کی جگہ ،کھیلوں سمیت ہر شعبے میں خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔