جلادمالکن نےملازمہ کو کیوں قتل کیا؟ چونکادینے والا انکشاف

28 Jan, 2019 | 12:19 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی42) کمسن گھریلو ملازمہ عظمیٰ کو انصاف دو، پروگرام" انکشاف " میں قتل سےایک دن قبل کی ویڈیونےظلم کی ساری داستان بتادی۔

تفصیلات کےمطابق لاہورکےعلاقہ مرغزارکالونی میں کچھ دن قبل قتل ہونے والی 16سالہ ملازمہ عظمیٰ کےقتل کا ڈراپ سین، مالکن نے بیٹی اور نندکے ساتھ مل کر موت کے گھاٹ اتارااورلاش گندے نالے میں پھینک دی، دم توڑتی ملازمہ کامالکن، بیٹی اور نند مذاق اُڑاتی رہیں، محلے کے لوگوں کاکہناتھاکہ دو دو دن اس کو کھانانہیں جاتا تھا وہ کوڑا کرکٹ میں سے کھاتی تھی، اس کو واش روم کے ٹھنڈے فرش پرسلایا جاتا تھا،اس سے پہلے بھی تین، چار بچیوں کو اسی طرح تشدد کانشانہ بنایاگیا۔

لاپتہ ہونے والی گھریلو ملازمہ عظمیٰ کی لاش دو روز بعدنالے سے ملی،پولیس نے لاش سے متعلق تحقیقات کا آغاز کیا تو معلوم ہوا کہ ایک 16 سالہ لڑکی کی گمشدگی کی رپورٹ کچھ روز قبل رجسٹرڈہوئی ہے،بچی کے لواحقین کے مطابق مالکن نے کئی ماہ بیٹی کو والدین سے ملنے نہیں دیا، ایک روز فون کرکے بتایا کہ عظمی زیور چرا کر کہیں فرارہوگئی ہے.

پولیس کا مالکن کے بدلتے ہوئے جوابات پر شک مزید مضبوط ہوگیا جس پر مالکن ماہ رخ کے گھرکے اطراف لگے سی سی ٹی وی چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پولیس کو معلوم ہوا کہ خاتون ماہ رخ چند روز قبل کچھ خواتین کے ہمراہ گاڑی کی ڈگی میں کچھ ڈال کر کہیں گئی، مزید سوالات کرنے پر خاتون نے سچ بول دیا کہ اس نے بیٹی کا کھانا چکھنےپرعظمیٰ کو مارا۔

پولیس کونیلم بلاک کے گندے نالے سے لاش ملی تو شناخت ایک چیلنج بن گئی، ملزمان کی گرفتاری کے لئےخصوصی پولیس یونٹ کی ٹیمیں تشکیل دیں گئیں، ٹیمیوں نےسی سی ٹی وی کیمروں اور موبائل فون کی سی ڈی آر حاصل کرکے ملزمان کو گرفتار کیا،دوران تفتیش معلوم ہوا کہ مالکن کی بیٹی ایماء ایک معروف ٹی وی اداکارہ بھی ہیں،کوریج کرنے پر ٹیم انکشاف کوبھی دھمکیاں دیں۔

مزیدخبریں