آصف جعفری:سوئی ناردرن گیس کی جانب سے ریکوری کے لیے ڈیفالٹرز کی جائیدادیں کو قبضے میں لینے کا فیصلہ کیا گیا، ڈپٹی کمشنر لاہور کو چھ کمپنیز کی جائیدادوں کی تفصیلات کے لیے مراسلہ لکھ دیا ۔
ایس این جی پی ایل کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو مراسلہ لکھا گیا ہے۔ مراسلے میں چھ کمپنیز کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ کمپنیزایس این جی پی ایل کی ڈیفالٹر ہیں۔ گیس کے بل کی مد میں واجب الادا رقم نہیں دی۔ ایس این جی پی ایل کے قانون کے مطابق جو کمپنیز رقم ادا نہیں کرتی انکی جائیداد فروخت کرکے رقم وصول کی جاتی ہے۔
اس حوالے سے چھ کمپنیز کے اثاثہ جات کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ جن میں انٹرنیشنل سرامک لمیٹڈ ،پاک بورڈز ملز، شیخ سٹیل مل، شاہین المونیم انڈسٹریز پرائیوٹ لمیٹڈ، پنجاب پرنٹنگ ملز اوررضا خیل پرائیوٹ لمیٹڈ شامل ہے ۔