عیشہ خان: ڈولفن فورس کیلئے ہرڈویژن میں الگ سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ سبزہ زار میں پہلا ڈولفن سنٹرآپریشنل کردیا گیا، ون فائیو پر کال موصول ہوتے ہی ڈولفن اہلکار فوری ریسپانڈ کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سٹریٹ کرائم سے نمٹنے کیلئے تیار کی جانے والی ڈولفن فورس کی سہولیات میں اضافہ کر دیا گیا۔ جس میں الگ سینٹرز کا قیام سب سے اہم ہے۔ ان سینٹرز میں ڈولفن اہلکار کس طرح کام کرتے ہیں آئیے دیکھتے ہیں۔ ڈولفن فورس کے وسائل میں اضافہ کردیا گیا۔ شاہراؤں اورگلی کوچوں میں پٹرولنگ کرنےوالےاہلکاروں کیلئے بھی ایک باضابطہ جگہ فراہم کر دی گئی ہے۔
ڈولفن فورس کا پہلا سنٹرسبزہ زارصدرڈویژن میں آپریشنل کیا گیا ہے،اہلکاروں کی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے جم کابھی اہتمام کیا گیا ہے۔ فورس کی تعداد میں اضافے کی مناسبت سے الگ عمارت کو اہلکار خوش آئند قدم قرار دیتے ہیں۔
اربوں روپے کی رقم سے تعمیر ہونے والے سنٹرز میں میس سے لیکر روزمرہ کی ضروریات کے حوالے سے تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں، نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد کی تعمیر بھی کی گئی ہے۔2100 اہلکاروں پر مشتمل فورس کے کئےدوسری ڈویژن میں سنٹرز کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ماڈل ٹاؤن اور کینٹ کے سنٹرز تکمیل کے قریب ہیں۔ پولیس حکام پرامید ہیں کہ ڈولفن فورس کی تعداد اورسہولیات میں اضافے سے جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوگی۔