مسلم لیگ ن کرسچن یوتھ آف لاہور کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن کا انعقاد

28 Jan, 2018 | 09:47 PM

عطاءسبحانی
Read more!

سعید احمد:مسلم لیگ ن کرسچن یوتھ آف لاہور کے زیر اہتمام الحمرا ہال میں یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا، کنونشن کا مقصد مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔

مسلم لیگ ن کرسچن یوتھ آف لاہور کے زیر اہتمام الحمرا ہال میں کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔ کنونشن کا مقصد کرسچن یوتھ کو آئندہ اچھے مستقبل کے حصول اور ملک کی خدمت کے لیے تیار کرنا تھا۔ کنونشن کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری اگرچہ تعداد میں تھوڑی ہے مگر حب الوطنی میں کسی دوسرے پاکستانی سے کم نہیں۔

کنونشن میں یوتھ سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی طارق گل اور شہزاد منشی کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری اپنے قائد نواز شریف کے شانہ بشانہ ہے۔ اس موقع پر عوامی شاعر مسلم لیگ ن جگنی نے نواز شریف سے محبت کا اظہار کچھ یوں کیا۔کنونشن میں کرسچن یوتھ نے وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں