وقار گھمن: اورنج لائن منصوبہ کے جی پی او انڈرگراؤنڈ سیکشن کو بروقت مکمل کرنے کے لیےدن رات کام جاری، پیکج ون کے انڈرگراؤنڈ سیکشن کی پائلنگ کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اونج لائن ٹرین منصوبہ کے سب سے دشوارسیکشن پر کام زور شور سے جاری ہے۔ جی پی او چوک میں زیرزمین اسٹیشن اور ٹریک کی تعمیر کے لیے پائلنگ کا کام مکمل کیا جارہا ہے۔ تعمیراتی کاموں کی وجہ سے جی پی او چوک کو تین ماہ کے لیے بند کیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ، جی پی او، سپریم کورٹ رجسٹری اور دیگر اہم دفاتر میں آنے والے شہری متاثر ہورہے ہیں۔ اتوارکے روز سپریم کورٹ رجسٹری میں چیف جسٹس کی جانب سے مختلف کیسزمیں سماعت کی وجہ سے آنے والی اہم شخصیات کو متبادل راستوں سے لایا جاتا رہا۔