عمران خان کی وجہ سےاورنج لائن منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا: خواجہ سعدرفیق

28 Jan, 2018 | 08:12 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عمراسلم:وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے بلھے شاہ پارک قینچی امرسدھو کا افتتاح کیا، اانہوں نے کہا کہ عمران خان محض تنقید کر سکتے ہیں، عوام کی خدمت نہیں۔ پہلےمیاں نوازشریف کووزیراعظم بنایا تھا اب میاں شہبازشریف کووزیراعظم بنائیں گے۔

خواجہ سعد رفیق نےکہاکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی وجہ سےاورنج لائن منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے محنت کے سے لاہورسمیت صوبےکانقشہ تبدیل کردیا۔ وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مخالفین دھرنے دیتے رہیں گے اور وہ عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

خواجہ سعدرفیق نےسابق صدرآصف علی زرداری پرتنقید کرتےہوئےکہا کہ لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹیٹوٹ ان کی حکومت نےبنایا۔ اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی میاں نصیراحمد، وائس پریذیڈنٹ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ چودھری سجاد احمد، ممبر والٹن کنٹونمنٹ بورڈ شیخ منیر حسین، قاری حنیف، راجہ نور سبحانی ،میاں ثاقب چودھری ،خالد احمد ،میاں یاسر ،عثمان شوکت اوررانا عدیل سمیت دیگر لوگ موجودتھے۔

مزیدخبریں