سپورٹس کمپلیکس مارچ کے مہینے میں مکمل کیا جائے گا: پرویز ملک

28 Jan, 2018 | 07:20 PM

عطاءسبحانی
Read more!

ابوبکر ارشد:وفاقی وزیر برائے صنعت وتجارت پرویز ملک اور ایم پی اے چوہدری شہباز احمد کا چائینہ سکیم سپورٹس کمپلیکس کا دور۔انہوں نے کہا کہ چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے مارچ میں پروجیکٹ مکمل کیا جائے گا۔

سٹی فورٹی ٹو سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر پرویز ملک کا کہنا تھا کہ پچیس کینال اراضی پر مشتمل سپورٹس کمپلیکس چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے مارچ کے مہینے میں مکمل کیا جائے گا۔ پرویز ملک کا کہنا تھا کہ سپورٹس کمپلیکس میں ٹینس کورٹ، باسکٹ بال، جم، سکوائش، سویمنگ پول اور تھری ڈی سینما سمیت دیگر کھیلیں شامل ہونگی۔ اس موقع پر ماسٹر نثار احمد ، چوہدری فیض رسول ، عامر رضا اور حاجی فریاد علی سمیت بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں