طاہر جمیل: رشید پورہ کے رہائشی محکمہ اوقاف کے افسران کے خلاف سراپا احتجاج، رہائشیوں کا کہنا ہے کہ تفریح گاہ سرکاری پلاٹ کو افسران نے کم قیمت میں فروخت کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق رشید پورہ چوک یو سی 154 میں علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے۔ احتجاج میں علاقہ کے بلدیاتی نمائندے اورچئیرمین نے بھی شرکت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ محکمہ اوقاف کے افسران نے ملی بھگت سے پلاٹ قبضہ گروپ مافیا کو 42 لاکھ 50 ہزار میں فروخت کر دیا ہے۔ پلاٹ کا رقبہ 4 کینال نو مرلے ہے اس کی قیمت کروڑوں روپے ہے۔ لیکن اس کو کوڑیوں کے بھاؤ بیچ دیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی مرتبہ پی ایچ اے سے بھی یہاں پارک بنانے کی درخواست کی مگر شنوائی نہ ہوئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر محکمہ اوقاف نے ان کا مطالبہ نہ مانا تو سٹرکیں بلاک کر کے احتجاج کرینگے۔